انڈا مارنے والے لڑکا کا اکاﺅنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا ……….. مزید جانیے Hello world Hello world Key Items of Web Design | Create A Website Brief Article Teaches You the Ins and Outs of Virtual Datarooms and What You Should Do Today Hello world Choose the best online achieving platform for each and every meeting حکومت نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرکے کم ظرفی دکھائی …….. مزید جانیے اب آپ اردو میں لکھ سکتے ھیں بلاول بھٹونے ہندوں کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوے کیا کہا ……. مزیدجانیے

حکومت نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرکے کم ظرفی دکھائی …….. مزید جانیے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی بیرون ملک علاج کا نہیں کہا یہ عمران خان کی اختراع ہے۔
اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی کوششوں کے باوجود عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لیے ریلیف دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کا جھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے، جس ملک کا وزیراعظم کسی کی بیماری پر سیاسی مقاصد حاصل کرے اس پر میں کیا کہوں، حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے، انسانیت کی پرواہ نہ کرنے والے معافی تو مانگ لیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی اور وہ خود فیصلہ کرینگے، نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا، یہ تاثر غلط ہے، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ملک سے باہر علاج کرانا ہے، ملک سے باہر علاج کرانا موجودہ وزیراعظم عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، معیشت کو سنبھالے، آج اسمبلی کو مفلوج کردیا گیا ہے، آٹھ مہینوں میں اسمبلی میں ایک بحث نہیں ہوئی۔

Kinza Siddiqui

Read Previous

اب آپ اردو میں لکھ سکتے ھیں

Read Next

Choose the best online achieving platform for each and every meeting

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *